.ایران میں مریضوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہونے سےدس افراد ہلاک ہوگئے۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ہیلی کاپٹر دور افتادہ علاقے شیراز سے ایک مریض کو لے جا رہا تھا، ہیلی کاپٹر پر مریض کے علاوہ طبی عملے کے چار اہلکار اور دو ہیلی کاپٹر کے عملے کے افراد سوار تھے۔ حادثے میں ان تمام افراد کی موت کی تصدیق کی گئی ۔
Nafees Web Naskh, Helvetica, sans-serif">
مقامی پولیس کے ایک عہدیدار محمد حسین حمیدی نے کہاکہ ہیلی کاپٹر کے حاثے میں نو افراد ہلاک ہوئے جب کہ بعض دوسرے ذرائع ابلاغ ہلاکتوں کی تعداد 10 بیان کرتے ہیں۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق حکام نے ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ایران کی ایک خبر رساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ حادثہ خراب موسم اور بارش کے باعث پیش آیا۔